کشت وار
معنی
١ - کاشت کی زمینوں کا نقشہ جو پٹواری کو بندوبست کے وقت اپنے پاس مرتب کر کے رکھنا پڑتا ہے۔ "پٹواری نے کھتاؤنی، کشت وار، جمع بندی، خسرہ الٹا، سب کچھ ٹھیک، پر کھیت کا نمبر ٦٢، خارج"۔ ( ١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ٤٦ ) ١ - کھیتوں اور فصلوں کے مطابق (پلیٹس) ١ - کھیتوں میں تقسیم کیا ہوا، کھیتوں کا نشان لگا ہوا۔ (جامع اللغات)
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کِشْت' کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ لاحقہ صفت 'وار' لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم صفت بطور متعلق استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "پٹواری کی کتاب" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کاشت کی زمینوں کا نقشہ جو پٹواری کو بندوبست کے وقت اپنے پاس مرتب کر کے رکھنا پڑتا ہے۔ "پٹواری نے کھتاؤنی، کشت وار، جمع بندی، خسرہ الٹا، سب کچھ ٹھیک، پر کھیت کا نمبر ٦٢، خارج"۔ ( ١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ٤٦ )